سوشل میڈیا ایسی کئی خبروں سے بھرا پڑا ہے جس میں حیرت انگیز اور دلچسپ واقعات موجود ہوتے ہیں، کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ بھی حاصل کر لیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ٹرک آتشزدگی:
سوشل میڈیا پر ایک ٹرک کی ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک آتشزدگی کے بعد مکمل طور پر جل چکا ہے۔ ٹرک میں لگنے والی آگ اس حد تک شدید تھی کہ ٹرک میں موجود سامان کے بچنے کے آثار بھی انتہائی کم تھے۔
لیکن ہر کوئی اس وقت حیرت میں مبتلا ہو گیا جب قرآن مجید اسی ٹرک میں موجود تھا مگر بیرونی طور پر سیاہ نظر آنے والا قرآن اندرونی طور پر بالکل ٹھیک تھا۔
اندرونی طور پر ایسا معلوم ہو رہا تھا گویا کوئی آگ لگی ہی نہ ہو، کیونکہ صفحات اندر سے صاف دکھائی دے رہے تھے۔
گھر میں لگی آگ:
جنوبی افریقہ کے شہر نیلسپروت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس میں گھر کے دو رہائشی آگ سے جل گئے، مگر قرآن مجید محفوظ رہا۔ گھر میں لگی آگ میں جہاں گھر کی تمام چیزیں جل کر خاکستر ہو گئیں وہیں لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب صرف قرآن مجید محفوظ تھا۔
واقعہ 2013 کا ہے لیکن سوشل میڈیا پر توجہ طلب ہے، رمضان کے دنوں میں جمعہ کی رات کو یہ واقعہ رونما ہوا تھا۔ گھر والوں کا کہنا تھا کہ دو ممبران اس واقعے میں جاں بحق ہوئے لیکن قرآن مجید مکمل طور پر محفوظ تھا۔
پولیس تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس میں پورا کمرہ جل کر خاکستر ہو گیا یہاں تک کے میاں بیوی بھی جانبر نہ ہو سکے، مگر قرآن مجید محفوظ تھا۔