مغلیہ دور کے قدیم تاج محل کے سالوں سے بند 22 کمروں میں کونسا راز چُھپا ہے؟

image

تاج محل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں آج بھی کئی راز پوشیدہ ہے جنہیں سامنے نہیں لاسکا۔ بھارتی شہر آگرا، اترپردیش مین واقع یہ خوبصورت مقام لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز ہے۔ بیرونی ممالک سے لوگ سفر طے کر کے خاص طور پر بھارت تاج محل کی جھلک دیکھنے آتے ہیں۔

لیکن کہا جاتا ہے کہ مغلیہ دور کے قدیم محل کے 22 کمروں میں راز چھپے ہیں جن کے بارے میں کوئی نہیں جانتا ہے۔

انڈیا کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے تاج محل پر سیاست کرنی شروع کردی۔ بی جے پی رہنما ایودھیہ ضلع کے میڈیا انچارج ڈاکٹر رجنیش سنگھ نے تاج محل میں ہندو دیوتاؤں کی مورتیوں کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے وہاں کے بند 22 کمروں کو کھولنے کے لیے ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ میں ایک پیٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں تاج محل کے اندر 22 کمروں کی جانچ کرنے اور کھولنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کمروں میں ہندوؤں دیوتاؤں کی مورتیاں اور مقدس عبارتیں پوشیدہ ہیں یا نہیں۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ تاج محل کے ان بند کمروں کے حوالے سے معلوم ہونا چاہیئے کہ اندر کیا موجود ہے، تاج محل کے تقریباً 20 سے 22 کمروں کو تالے لگے ہوئے ہیں اور کسی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کمروں میں ہندو دیوتاؤں کی مورتیاں موجود ہیں۔

ڈاکٹر رجنیش سنگھ نے کہا ہے کہ اور ان کمروں کو کھولنے اور تمام تنازعات کو ختم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow