پرندے کے اوپر بچہ! حقیقت کیا ہے؟ سعودیہ میں بادلوں کے دلکش منظر نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا

image

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں بادل کے دلکش منظر نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا۔ پرندے کے اوپر بچے کے بیٹھنے کے اس منظر کو ہزاروں باشندوں نے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

سینئر صحافی عظمت خان نے ایک ٹوئٹ میں سعودیہ میں بادلوں کے دلکش منظر کی تصویر شیئر کی جس میں بادلوں کے درمیان ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی بچہ پرندے کے اوپر بیٹھا ہے، اس منظر کو سعودیہ میں ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور ویڈیوز بھی بنائیں، سوشل اور الیکٹرانک میڈیا نے بھی اس منظر کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصاویر منظر عام پر آتی ہیں جنہیں دیکھنے والے کئی بار قدرت کی کارا گری اور خوبصورتی میں کھوجاتے ہیں، اسی طرح  سعودی دارالحکومت ریاض میں بادلوں کے اس دلکش منظر نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور لوگ اس منظر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کررہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts