پنجاب کی مقامی حکومتوں میں 300 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

image

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مالی سال 2023-24 کے لیے جاری آڈٹ رپورٹ میں پنجاب کی مقامی حکومتوں میں سنگین مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث قومی خزانے کو 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق غیرقانونی ادائیگیوں، قواعد و ضوابط کے خلاف بھرتیوں، شفاف ٹینڈرنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی اور انتظامی کوتاہیوں کے باعث اربوں روپے کے مالی نقصانات سامنے آئے۔ بدعنوانی کے ایک کیس میں 8 کروڑ 5 لاکھ 19 ہزار روپے کی مالی بے ضابطگی رپورٹ کی گئی۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین سے متعلق مالی بے قاعدگیاں 10 مختلف کیسز میں سامنے آئیں، جن میں مجموعی طور پر 6 کروڑ 80 لاکھ 3 ہزار روپے شامل ہیں۔

خریداری کے شعبے میں سب سے زیادہ مالی نقصان رپورٹ ہوا، جہاں مختلف اشیا کی خریداری سے متعلق 56 کیسز میں 302 ارب 20 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ رپورٹ میں زائد نرخوں پر خریداری، غیر ضروری اخراجات اور شفاف ٹینڈرنگ کے عمل کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US