خوفناک جانور دیکھا تو بچی چیخنے لگی ۔۔ دادی سو رہی تھیں کہ اچانک پیچنے خوفناک جانور آ گیا، پھر کیا ہوا؟ دیکھیے

image

دیہات اور جنگل کے قریب رہنے والے اپنے گھروں کے دروازے اور کھڑکیوں کا خاص دھیان رکھتے ہیں، کیونکہ خوفناک جانور اور کیڑے مکوڑے آ بھی سکتے ہیں اور نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق بتائیں گے۔

دپہر کا وقت اکثر آرام کا ہوتا ہے جس میں گھر میں لوگ نینید پوری کر رہے ہوتے ہیں، لیکن گراؤنڈ فلور پر موجود گھروں کے لیے یہ سکون بھی عذاب بن جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی گھر کی ویڈیو وائرل ہے جس میں گھر والے دوپہر کے وقت آرام کر رہے تھے کہ اچانک ایک بڑی سی چھپکلی گھر میں داخل ہو گئی۔

چھوٹی بچی گھر میں موجود ٹی وی پر کارٹون دیکھ رہی تھی جبکہ دادی ماں اور دادا آرام کر رہے تھے، لیکن اس بڑی اور خوفناک چھپکلی کو دیکھ کر بچی خوف کے مارے چیخنے لگی، جیسے کہ اس نے یہ خوفناک جانور پہلی مرتبہ دیکھا ہو۔

بچی کو یوں غیر معمولی طرح چیختا دیکھ گھر والے بھی خوف میں مبتلا ہو گئے، کیونکہ چھپکلی کو صرف بچی نے ہی دیکھا تھا اور کسی نے نہیں، بہر حال بچی کے اشارے پر جب دادا نے کمرے میں جھانکا تو بڑی خوفناک چھپکلی کمرے میں چھپی تھی، پہلے تو دادا نے فیملی کو محفوظ مقام پر جانے کو کہا اور پھر ڈنڈا ہاتھ میں لیے چھپکلی کو بھگانے لگے۔

عام طور پر یہ چھپکلیاں نقصان نہیں پہنچاتی ہیں، مگر دفاع کے طور پر کاٹ سکتی ہیں اور اپنی دُم سے حملہ بھی کر سکتی ہیں، خوش قسمتی سے اس چھپکلی نے فیملی کو کچھ نہیں کہا اور دادا باآسانی چھپکلی کو گھر سے بھگانے میں کامیاب ہو گئے۔ لیکن اب ہمیشہ گھر کے دروازے بند کرنا یاد رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts