میں ان باتیں بھی کرتی ہوں اور میک بھی کرتی ہوں ۔۔ امریکہ میں مُردوں کو قبر میں اتارنے کے لیے تیار کرنے والی خاتون، جو انہیں تیار بھی کرتی ہے، دیکھیے

image

دنیا بھر میں دلچسپ اور حیرت انگیز لوگ موجود ہیں جن کے کام اور خود یہ لوگ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، انہی میں سے ایک ہیں مُردوں کا میک اپ کرنے والی خاتون۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

امریکی ریاست کینٹکی میں جب کوئی شخص وفات پاتا ہے، تو فیملی میرانڈا نامی خاتون کو یاد کرتی ہے، کیونکہ میرانڈا وفات پانے والے شخص یعنی مردے کو آخری سفر کے لیے تیار کرتی ہے۔

جس طرح ہمارے ہاں مردوں کو غسل دیا جاتا ہے، کفن پہنایا جاتا ہے، اسی طرح میرانڈا مُردوں کو کوفن میں رکھنے سے لے کر ان کا میک اپ بھی کرتی ہیں۔

میرانڈا کے آفس میں مُردوں کے کوفن بھی رکھے ہیں جس میں مختلف سائز موجود ہیں، ساتھ ہی ایک ایسا کمرہ بھی موجود ہے جہاں مہمان آ کر بیٹھتے ہیں، اور انتظار کرتے ہیں کہ کب ان کا پیارا تیار ہو کر لایا جائے۔

امریکہ میں میت کے کاروبار کو خاص اہمیت حاصل ہے، جو کہ 16 بلین ڈالرز سالانہ یعنی پاکستانی اربوں روپے کا کاروبار ہے۔

میرانڈا کے پاس ایک میت گاڑی بھی ہے، جس میں وہ خود میت گاڑی کو اسپتال سے لینے جاتی ہیں، میرانڈا بتاتی ہیں کہ پہلے میں موت کے بارے میں سوچ کر ڈر جایا کرتی تھی۔ لیکن انہیں اب اس بات کا بھی احساس ہوا ہے کہ انسان کی زندگی کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے، اسی لیے سادہ زندگی ہی بہتر ہے۔

امریکہ میں میت گھروں کے حوالے سے بھی اسکولز موجود ہیں جہاں لوگوں کو ٹرین کیا جاتا ہے میرانڈا نے بھی انہی میں سے ایک اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے، جہاں انہیں مردوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

میرانڈا سفید یونیفارم پہنتی ہیں، ماسک لگاتی ہیں، دستانے پہن کر میت کو تیار کرتی ہیں، مختلف کیمیکلز سے مردے کو تیار کیا جاتا ہے، خاتون کی لاش کو باقاعدہ میک اپ، نیل پالش، پیڈیکیور، مینیکور بھی کیا جاتا ہے۔ میرانڈا بتاتی ہیں کہ وہ مُردوں سے بات بھی کرتی ہیں، اگرچہ مُردہ آگے سے جواب نہیں دیتا ہے مگر میں بات کرتی ہوں اور اپنے احساسات کا اظہار کرتی ہوں۔

میک اپ کے لیے خاص کاسمیٹکس کا استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ عام کاسمیٹکس سے مُردے کو نقصان پہنچ سکتا ہے، میرانڈا یہ کام کئی سال سے کر رہی ہیں اور اب انہیں اس کام سے خوف نہیں آتا ہے بلکہ اب انہیں اس کام کو کرنے سے سکون ملتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts