بجلی نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ۔۔ جانیں 2 سگی بہنوں کی شادی ایک دوسرے کے دولہوں سے کیسے ہو گئی؟

image

ہوا کچھ یوں کہ بھارت کے علاقے مدھیا پردیش کے ایک گاؤں میں دھوم دھام سے شادی جا ری تھی کہ ہندو رسم و رواج کے مطابق زندگی بھر کے ساتھ کیلئے ابھی ساتھ پھیروں کی رسم جاری تھی تو بجلی بند ہو گئی۔

مگر شادی نہ رکی اور فلمی موڑ تو اس شادی میں تب آیا جب شادی مکمل ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ دولہے دونوں بہنوں تبدیل ہو گئے ہیں۔

جس پر لڑکی اور لڑکے والوں کے درمیان بہت تکرار ہوئی تو برادری کے لوگوں نے بیچ بچاؤ کروایا اور مشورہ دے ڈالا کہ اب ان کی دوبارہ شادی کرواؤ لیکن اس سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ ایسا ہوا کیوں تو اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ دونوں بہنوں نے ایک جیسے کپڑے پہن رکھے تھے، گاؤں کے رسم و رواج کی وجہ سے چہرہ بھی ڈھانپ رکھا تھا تو پہچاننے میں غلطی ہو گئی۔

رہی سہی قصر بجلی کے جانے نے پوری کر دی۔ اس کے علاوہ خیال رہے کہ ان دونوں دلہوں کے نام دنگوارا بھولا اور گنیش ہیں۔ اس کے علاوہ آخر میں بہت سوچ بچار کے بعد بڑوں کی بات دونوں گھر والوں نے مان لی اور دوبارہ شادیاں کروا کے بہنوں کو رخصت کر دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts