سرگودھا: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق، 9 زخمی

image

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی جبکہ 9 افراد زخمی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق منی ٹرک گھلاپور بنگلہ پل سے بے قابو ہو کر خشک نہر میں جا گرا۔

حادثے کے وقت منی ٹرک میں 23 افراد سوار تھے جو ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ مومن منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم تھی جس کے سبب ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US