سسرال میں داماد کی پہلی بار آمد پر تاریخی ضیافت، ہر کوئی حیران

image

جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک خاندان نے شادی کے بعد پہلی بار داماد کی آمد پر شاندار استقبال کے لیے 1,374 کھانوں پر مشتمل ضیافت کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب موسمی تہوار کے موقع پر منعقد ہوئی جو کئی تیلگو گھرانوں میں داماد کی پہلی آمد کے بابرکت موقع کے طور پر منائی جاتی ہے۔

گاؤں کے اس خاندان نے اپنی نوبیاہتا بیٹی اور داماد کے اعزاز میں انواع و اقسام کی ڈشز رکھیں جس نے سب کو حیران کر دیا۔ اس تقریب میں محبت، رسومات اور پرتکلف کھانوں کے ساتھ ثقافت اور مہمان نوازی کی بھرپور جھلک دیکھی گئی۔

کوناسیما ریجن کے اس گاؤں میں اس قدیم روایت کو نہایت شان و شوکت سے منانے کی وجہ سے یہ تقریب خاص طور پر یادگار بن گئی جس نے مقامی لوگوں اور مہمانوں میں خوشی اور محبت کی فضا قائم کر دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US