پشاور: ایف آئی اے نے جعلی کرنسی اسمگلنگ ناکام بنا دی، دو ملزمان گرفتار

image

ایف آئی اے نے جعلی کرنسی اسمگلنگ ناکام بنا دی، ایف آئی اے پشاور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالوہاب اور سیف اللہ کو پشاور سے گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے 14 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ، ایک پستول اور ایک استعمال شدہ گاڑی برآمد ہوئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US