غریب عوام کے پاس پینے کے لیے پانی نہیں اور یہ ۔۔ پیپلزپارٹی ایم این اے کی منرل واٹر سے پاؤں دھونے کی ویڈیو دیکھ کر صارفین آگ بگولہ

image

سندھ میں سیلاب متاثرین کے پاس ان کی مدد کو پہنچنے والے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی امیرعلی شاہ جیلانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین طیش میں آگئے۔

رکن قومی اسمبلی امیر علی جیلانی سے متعلق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ ضلع سانگھڑ کےشہرکھپرو میں ایک چارپائی پر بیٹھے ہیں اور سیلاب متاثرین ان کے پاس کھڑے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ رکن قومی اسمبلی ایسے علاقے جہاں کی عوام سیلاب کے باعث پینے کے صاف پانی کو ترس رہے تھے وہاں وہ چارپائی پر بیٹھے منرل واٹر سے اپنے پاؤں دھو رہے ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے پر سماجی حلقوں کی جانب سے امیرعلی شاہ جیلانی پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ صارفین کا یہی کہنا ہے کہ سندھ کی غریب عوام کے پاس پینے کے لیے پانی نہیں ہے اور منرل واٹر سے اپنے پاؤں دھو رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیئے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts