لوگوں کے گھر بہہ گئے اور انہیں یہ اٹلی لگ رہا ہے ۔۔ منظور وسان نے سیلاب متاثرین کی ایک نہ سُنی اور ہاتھوں سے دھتکارتے رہے، ویڈیو وائرل

image

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک اور نئی منطق پیش کردی انہوں نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقے کو اٹلی کے شہر وینس سے ملا ڈالا۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ جب میں وہاں گیا تھا تو ایسا نظارہ تو میں نے وہاں دیکھا تھا لیکن اب تو یہ نظارہ یہاں بھی موجود ہے۔

سندھ میں سیلاب کے باعث خیرپور کے گاؤں کوٹ ڈی جی کے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ پیر گڈو گوٹھ میں 12 سے 13 فٹ پانی موجود ہے۔ منظور وسان اس گاؤں کے دورے پر نکلے تھے۔

وہاں انہوں نے کہا کہ اپنی 50 سالہ سیاسی زندگی میں ایسا نظارہ نہیں دیکھا، ایسے حالات میں پیر گڈو گوٹھ سے 5 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ ہم یہاں کے لوگوں کو کھانا، ٹینٹ، ترپال اور نقد پیسے بھی دے رہے ہیں، پانی نکالنے کے لیے پیٹرول کے ساتھ لفٹ مشین دے رہے ہیں، اس علاقے میں 1500 ایکڑ میری اپنی ذاتی باغات پر مشتمل زمینیں ہیں جو تباہ ہوگئی ہیں۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جب سیلاب زدگان ان سے ملنے، ان کو اپنی روداد بتانےکے لئے ان کی کشتی کے قریب پہنچے تو یہ ان کو ہاتھ سے دھتکارتے رہے، ان کو دور ہونے کا کہتے رہے۔ ان کے اس جارحانہ رویے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts