شو کے لیے یہ مجھ سے کپڑے مانگتے ہیں ۔۔ جانیں اپنی نقل اتارنے پر فردوس عاشق اعوان نے کامیڈین سہیل احمد کے بارے میں کیا انکشاف کیا؟

image

مجھے اس سے محبت ہے اور وہ جو مجھ سے کہتا ہے کہ اپنے کوئی کپڑے ہی بھیج دیا کرو شو کیلئے۔

جی ہاں یہ الفاظ ہیں مشہور خاتون سیاستدان فردوس عاشق اعوان کے۔ جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ ان سے ایک تقریب میں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ نجی چینل پر مشہور سینئر کامیڈین سہیل احمد (عزیزی) آپ کی کاپی بہت اچھی کرتے ہیں تو اس کے بارے میں آپکا کیا کہنا ہے۔

جس پر انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر طرف سے مسئلے مسائل میں گھرا ہوا ہے اور اگر میری نقل اتارنے سے لوگوں کو اچھا لگتا ہےتو کوئی بات نہیں ۔ یہی نہیں فردوس عاشق کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں عزیزی صاحب کو انڈسٹری میں مقام بنانے کیلئے بہت محنت کرتے ہوئے دیکھا۔

اور تو ارو میری 22 سالہ سیاست میں بھی انکا بڑا کردار ہے، وہ میرے بہت قریب ہیں اور اکثر مجھ سے کہہ ڈالتے ہیں کہ آپا اپنے کپڑے بھیج دیا کریں کیونکہ آپ کا کردار کرنے کے بعد میں یہ کپڑے کس کو دیا کروں۔

بس آخر میں یہی کہنا چاہیں گے یہاں کہ ان کا تعلق جس بھی پارٹی سے ہو، سیاست سے ہٹ کر ان کے الفاظ بتاتے ہیں کہ وہ کتنے اچھے کردار کی بھی مالک ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts