شہریوں کو اب گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔۔ قیمت میں کمی کے بعد بجلی کتنی سستی ہوگئی؟

image

اسلام آباد :بھاری بھرکم بلوں سے پریشان بجلی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی مزید 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

یہ منظوری جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی،تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

فیصلے سے متعلق نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 7ارب 42 کروڑ روپے کااضافی بوجھ پڑا، ایل این جی کی قلت سے 6 ارب 93 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔

دوسری جانب کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جبکہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے حکام کے الیکٹرک نے بتایاکہ آر ایل این جی کے استعمال میں کمی کے باعث لاگت میں کمی ہوئی جبکہ جون کی نسبت جولائی میں بجلی کی طلب بھی کم ہوئی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts