جاپان میں بچوں کی پیدائش اور ان کی دیکھ بھال کے لیے خاص انتظامات کیے جاتے ہیں، جس کے لیے ادارے بھی قائم ہیں جو اس طرح کے کام سرانجام دیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
جاپان سے متعلق ایک خبر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں 4 سال تک کے بچوں کے لیے ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیٹا کیوشو نامی نرسنگ ہوم کی جانب سے ملازمتوں سے متعلق ایک اشہتار جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ انہیں ایسے بچوں کی ضرورت ہے جن کی عمر 4 سال سے زیادہ نہ ہو۔
ان بچوں کو بطور تنخواہ ڈائپرز اور دودھ فراہم کیا جائے گا۔ بچوں کے والدین یا سرپرست کو کانٹریکٹ پر راضی نامے پر دستخط کرنا ہوگا کہ بچے جب چاہیں، اپنی سہولت کے حساب سے کام کر سکتے ہیں، اس حوالے سے انہیں کھانے پینے، سونے اور کھیلنے کا بریک بھی دیا جائے گا۔
دوسری جانب بچوں کا کام بھی نہایت آسان ہے، بچوں کو اولڈ ایج ہوم میں موجود 80 یا اس سے زائد عمر کے بزرگوں کو خوش رکھنا ہوگا۔