اسلامی ملک میں بھی مسجد کے تقدس کا خیال نہیں ۔۔ دیکھیں کیسے فلمی انداز میں لڑکی نے فیصل مسجد میں ویڈیو بنا ڈالی؟

image

مسلمانوں کی عبادت کی جگہ جسے مسجد (اللہ کا گھر ) کہا جاتا ہے۔ اسے دین اسلام میں بہت اہم مقام حاصل ہے۔ مگر اب ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گردش کر رہی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ لڑکی فیصل مسجد میں ویڈیو بنا رہی ہے۔

یہی نہیں بلکہ اس کے عکس میں کسی فلم کی دھن بھی چل رہی ہے اور تو اور اس لڑکی نے مسجد کے کئی ایک مقامات پر مختلف انداز سے ویڈیو بنوائی۔

اس ویڈیو پر اب عوام کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ جس صارف نے یہ ویڈیو شیئر کی ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے مسجد کے احاطے میں ایسی واہیات ویڈیوز سامنے آتی ہیں، اب تو فیصل مسجد میں کپل شوٹس، ٹک ٹاک ویڈیوز بنایا معمول بن گیا ہے۔ ذرا مسجد کے تقدس کا خیال نہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts