وزیراعظم کل چار روزہ دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے

image

وزیراعظم شہباز شریف کل چار روزہ سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ ڈیوئز میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم (WEF) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم عالمی رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے مختلف سیشنز میں شرکت کے ساتھ ساتھ کلائمیٹ فنڈنگ سے متعلق پاکستان کا مؤقف بھی بھرپور انداز میں پیش کریں گے، جس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کے لیے مالی معاونت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ جائے گا۔ دورے کے دوران معاشی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US