فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت کنفرم

image

اسلام آباد کی عدالت نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منظور کرلی۔ اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے فریقین کے درمیان صلح کی بنیاد پر نجف حمید کی ضمانت کنفرم کی۔

نجف حمید پہلے ہی اسلام آباد کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرچکے تھے۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ضمانت کی منظوری کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

ایف آئی اے کی طرف سے درج مقدمے میں نجف حمید پر فراڈ سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔ کیس کی پیروی وکیل عبدالقدیر اور احد کھوکھر نے کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US