پہلے پکوڑے کھائے جاتے تھے پر اب لوگ پکوڑا بچی کو دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں ۔۔ بیوی کے ساتھ ریسٹورنٹ گئے شوہر نے بچی کا ایسا کیا نام رکھ دیا جو لوگ حیران رہ گئے؟

image

پکوڑے دنیا میں زیادہ تر لوگوں کی پسندیدہ ڈش ہوتی ہے جسے ہم زیادہ تر بارشوں کے موسم میں کھانا پسند کرتے ہیں مگر اس کے شوقین افراد اسے کسی بھی وقت کھانا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایک فرد نے اپنی بچی کا نام ہی پکوڑا رکھ دیا ہے۔

اب ہوا کچھ یوں کہ ایک فرد اہلیہ کے ساتھ ریسٹورنٹ میں گیا جہاں اس نے اس ریسٹورنٹ کے مالک سے کہا کہ آپ کے یہاں کے پکوڑے میری بیوی کو بہت پسند ہیں جس کی وجہ سے میں نے بیٹی کا نام بھی پکوڑا رکھ دیا ہے۔

مزید یہ کہ یہ واقعہ کوئی بھارت یا پھر پاکستان کا نہیں بلکہ لندن کا ہے۔ جس پر خوشی سے ریسٹورنٹ کے مالک نے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پکوڑا کو خوش آمدیدی کہتے ہیں اور پکوڑا سے ملنے کیلئے بھی بے تاب ہیں۔

یہی نہیں مالک نے بچی کی تصویر اور اس جورے کے کھانے کا بل بھی عوام کے ساتھ شیئر کیا اور اب تک اس پوسٹ کو ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts