کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری۔۔حکومت نے افتتاح کی تاریخ دیدی، اورنج لائن بسیں کب سے سڑکوں پر دوڑیں گی؟

image

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا، رواں ماہ بس سروس شروع ہونے کا امکان، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے عبدالستار اورنج لائن بی آر ٹی منصوبے کی ٹیسٹ ڈرائیو کامیابی سے ہو گئی ہے، اورنج لائن منصوبے کا باقاعدہ آغاز 10 ستمبر سے ہوگا۔

اورنج لائن بس منصوبہ مکمل طو پر سندھ حکومت کے فنڈز سے مکمل ہوا ہے، اورنج لائن سے اورنگی، بنارس اور نارتھ ناظم آباد سمیت اطراف کے شہریوں کو محفوظ سفری سہولت میسر آسکے گی۔

اس بس سروس کو عبد الستار ایدھی کا نام دیا گیا ہے، اس بس کا روٹ اورنگی 5 سے بورڈ آفس ناظم آباد ٹرمینل سے گرین لائن بس سے ملا دیا جائیگا۔

اب اورنگی سے نمائش تک ائیر کنڈیشنڈ بسوں میں سفر کیا جاسکے گا۔ اسی طرح اورنگی ٹاؤن سے سرجانی ٹاؤن تک لوگوں کو معیاری آمد و رفت کی سہولت دستیاب ہونگی۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایسے 6 بسوں کے روٹ پر کام ہو رہا ہے جس میں دو روٹ آپریشنل ہو جائیں گے۔ ریڈ بس سروس جو ماڈل کالونی سے براستہ صفورہ گوٹھ ، یونیورسٹی روڈ، نیو ایم اے جناح روڈ، پیپلز چوک نمائش تک چلے گی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts