ٹوٹا ہوا ہاتھ اور جسم میں کمزوری پر ارادے ہیں جوان ۔۔ جانیے کینسر کو شکست دینے والا یہ نوجوان کون ہے ؟

image

آج کا انسان جلد ہمت ہار جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کی دوڑ میں وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کے سامنے عزم و حوصلے کی ایک ایسی داستان لیکر پیش ہوئے ہیں جسے دیکھنے کے بعد آپ بھی یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ انسان اگر زرا سی محنت کرے تو خوابوں کو پا کر دنیا میں نام بنا سکتا ہے۔

جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ سوشل میڈیا پر اس وقت ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے جم میں ورزش کر کے بہترین ماڈل کی طرح اپنا جسم بنا لیا ہے۔ آج کے دور میں ہر نوجوان ایسے جسم کی خواہش رکھتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ انہوں نے کس قدر اذیتیں برداشت کیں ہیں۔

اسی تصویر میں ایک اور تصویر بھی موجود ہے جو ہمیں بتاتی ہے کہ کس طرح یہ شخص ہاتھ اور سینے پر پٹی باندھے کھڑا ہے اور تفصیلات کے مطابق اس ارسلان ظفر نامی اس لڑکے نے کینسر کو بھی شکست دے رکھی ہے۔

یعنی کہ کینسر اور حآدثے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری تب جا کر انہوں نے اپنے خوابوں کو پوراحاصل کیا ہے۔ ان کی اس مختصر سی دل کو چھو جانے والی کہانی کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts