سورج کو جلال آگیا۔۔ کراچی کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی؟

image

کراچی :شہر قائد میں مون سون سیزن کے بعد دوبارہ گرمی لوٹ آئی، جمعہ کے روز شہر میں شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے آج بھی گرم ترین دن کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور گرمی کی وجہ بھارتی ریاست گجرات میں موجود سسٹم ہے۔

10اور 11ستمبر کو اندرون سندھ کچھ علاقوں میں ہلکی اور درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے تاہم فوری طور پر کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جمعہ کو کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب65 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت مزید 2 سے 3 دن تک برقرار رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US