امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے تصدیق کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر کی جانب سے یہ دعوت موصول ہو گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے لیے عالمی کوششوں میں فعال حصہ لے گا اور اس کی کوششوں سے فلسطین کے مسئلے کا عالمی قراردادوں کے مطابق دیرپا حل ممکن ہوسکے گا۔