فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جنید صفدر کے ولیمہ میں شرکت، شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی، جس پر صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے انہیں خوش آمدید کہا اور شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ شادی جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جہاں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں شاندار انتظامات کیے گئے اور شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے یہ تقریب اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہے۔

ولیمہ کی تقریب میں محفل موسیقی، کھانے پینے کا بھرپور انتظام اور مہمانوں کے لیے خصوصی نشستیں فراہم کی گئی تھیں، جس نے شادی کے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US