کراچی کے عوام کے لئے خوشخبری۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج سے اورنج لائن بس سروس کا آغاز ہوجائے گا اور شہرِ قائد کے عوام جدید پبلک ٹرانسپورٹ سے مستفید ہوسکیں گے۔
اورنج لائن بس سروس( عبدالستار ایدھی ) کا افتتاح آج بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سادگی سے کیا جارہا ہے۔ یہ سروس سندھ حکومت کے پراجیکٹ کا حصہ ہے۔