گھر والے ناشتہ ایک ساتھ کرتے اور آرام بھی ۔۔ گاؤں کے ماحول کے وہ مناظر جنہیں دیکھنے کے بعد آپ بھی یہاں رہنا پسند کریں گے

image

آج ہمارے ملک میں گھروں کی دیواریں اونچی، مکان پکے اور دولت کو ہی برے وقت کا سہارا سمجھا جاتا ہے جبکہ آپ کو بتائے دیتے ہیں کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب انسان کا دل نرم ہوا کرتا تھا اور زندگی کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی کسی کھلے ہوئے پھول نکی طرح ہوتی تھی۔

جیسا کہ آج ہم یہاں بات کرنے جا رہے ہیں گاؤں دیہات کے ماحول کی جہاں رات کے 12 بجے تک جاگنے کا رواج بالکل بھی نہیں اور یوں صبح سب سے پہلے کانوں میں اذان کی آواز پہنچتی ہے پھر گھر میں رکھے ہوئے مرغے کی اذان جس کے بعد گھر کے مرد نما زپرھنے مسجد کی طرف جاتے ہیں یوں دن اک اغاز بھرپور طریقے سے ہوتا ہے اور انسان دن بھر ترو تازہ رہتا ہے۔

اب باری آتی ہے دن بھر کی محنت کے بعد دوپہر کے کھانے کی تو اس کیلئے روٹی سالن گھر پر ہی اور ساتھ میں پودینہ، انار دانہ یا پھر پہیاز کی چٹنی بنائی جاتی ہے اور تو اور گھر میں دادا، دادای کا ہونا باعثت رحمت تصور کیا جاتا ہے یہی نہیں ان کا کہا ہوا ہر الفاظ حرف آخر ہوتا ہے اور ویسا ہی کام کیا جاتا ہے۔

ان سب باتوں کے علاوہ آپکو یہ بھی بتا دیتے ہیں گاؤں دیہات میں شہروں کی طرح شادی ہال نہیں ہوتے کوئی بھی خوشی غمی ہو تو پوا گاؤں ایک ہو جاتا ہے جس سے ہر کام اچھے سے ہوتا ہے اور اتحاد بنا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر کسی گھر میں کوئی غمی ہو جائے تو پڑوسی بھی کئی کئی دن تک اپنے گھر میں چولہا نہیں جلاتے۔

یہ سب اور بہت سی باتیں ہیں جو گاؤں دیہات کو شہروں سے بہتر بناتیں ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں اس ماحول کے کچھ مناظر۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts