شادی کی رات انڈہ توڑنا ضروری ہوتا ہے ۔۔ عرب دنیا میں شادی کی رات کی جانے والی دلچسپ اور حیرت انگیز رسومات

image

ہر علاقے کا شادی کی رسومات کا انداز منفرد اور الگ ہوتا ہے، لیکن یہ انداز سب کی توجہ ضرور حاصل کر لیتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو عرب شادیوں میں ہونے والی دلچسپ رسومات سے متعلق بتائیں گے۔

شادی کی رات انڈہ توڑنا:

مراکش میں ایک ایسی رسم بھی شادی بیاہ کی تقریبات کا حصہ ہے جو کہ برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ سفید انڈے پر مہندی لگائی جاتی ہے، اس انڈے کو اسی طرح سجایا جاتا ہے، جس طرح ہمارے ہاں دودھ پلائی کی رسم میں گلاس کو سجایا جاتا ہے۔

اس رسم کا مقصد نئی زندی کی شروعات ہے، دلہن سسرال میں داخل ہوتے ہی دیوار پر شادی کی رات کو یہ رسم نبھاتی ہے، اس رسم کی ایک وجہ سے یہ بھی ہے کہ بڑے بوڑھوں کے مطابق اس رسم کے ادا کرنے سے بری نظر اور شیطانی قوتیں نئے جوڑے سے دور رہتی ہیں۔

دروازے پر آٹے کی ٹکیا لگانا:

لبنان میں دلہن کو ایک ایسی رسم ادا کرنی پڑتی ہے، جو کہ سب کی توجہ بھی حاصل کرتی ہے اور ایک خوف بھی ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر رسم خراب ہوئی تو لوگوں کی باتیں بھی سننا پڑتی ہیں۔

دراصل نئی نویلی دلہن جب گھر کی دہلیز پر قدم رکھتی ہے، تو نئے گھر میں آنے سے پہلے اسے ایک آٹے کی ٹکیا دی جاتی ہے، جسے دلہن کو گھر کے دروازے پر لگانا ہوتا ہے۔

اگر یہ ٹکیا دروازے پر کافی دیر تک ٹک گئی تو اس کا مطلب ہے شادی کافی لمبی چلے گی اور اگر ٹکیا لگاتے ہی گر گئی یا ٹہر نہیں پائی تو اس کا مطلب تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے۔

دلہن کو گرنا پڑتا ہے:

سوڈان میں ایک ایسی رسم بھی کافی توجہ حاصل کرتی ہے، جس میں دلہن کو جان بوجھ کر گرنا پڑتا ہے، اس سب صورتحال میں دلہے کو دلہن کے پیچھے کھڑے رہنا پڑتا ہے، تاکہ جیسے ہی دلہن گرے تو دلہا اسے سنبھال لے۔

اس رسم کا مقصد یہی ہے کہ زندگی کی نئی شروعات کرنے والے جوڑتے کو معلوم ہو کہ اسی طرح آپ دونوں نے ایک دوسرے کو سنبھالنا ہے۔ ڈانس کرتے کرتے دلہن نے گرنا ہوتا ہے، اب یہ دلہن پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ کب گرے لیکن دلہے کو ہمہ وقت تیار رہنا پڑتا ہے۔

دلہے کے جوتوں پر کنواری لڑکیوں کا نام:

عراق میں ایک دلچسپ اور حیرت انگیز رسم یہ بھی ہے کہ جب دلہا شادی میں آئے تو کنواری لڑکیاں دلہے کے جوتے کی نچلی طرف اپنا نام لکھیں۔

تاکہ مستقبل میں ایک خوبصورت شہزادے جیسے لڑکے کے پاؤں آپ کی جانب بڑھیں اور آپ بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts