چابہار پورٹ سے علیحدگی: مودی کو بھارت میں شدید تنقید کا سامنا

image

بھارت کی جانب سے ایران کی چابہار بندرگاہ سے علیحدگی کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے ہی ملک میں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”مودی نے پھر ٹرمپ کے آگے سرینڈر کر دیا“۔

کانگریس نے مزید کہا کہ جو معاہدہ کرنے پر مودی کو بڑی کامیابی بتایا گیا تھا، اب وہ چابہار کا کنٹرول چھوڑنے پر خاموش ہیں، اور امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعد ملک کو نقصان ہوا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے سال 2024 میں ایران کی چابہار بندرگاہ کا 10 سال کے لیے انتظام سنبھالا تھا۔ تاہم امریکی پابندیوں کی وجہ سے بھارت نے بندرگاہ سے عملی طور پر علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ بھارت نے پابندیاں نافذ ہونے سے قبل ایران کو اپنی طے شدہ 120 ملین ڈالر کی رقم ادا کر دی تھی، جس کے بعد ایران اس سرمایہ کو بندرگاہ پر سرگرمیوں کے لیے بھارت کی شمولیت کے بغیر استعمال کر سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US