ملکہ الزبتھ دوم جہاں فانی سے رخصت ہوگئیں جس کے بعد آج بھی ان کا جانے کا سوگ منایا جا رہا ہے اور ان سے جڑی یادوں کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا جارہا ہے۔
ملکہ برطانیہ کی جانب سے ہاتھ سے لکھا گیا منظر عام پر آیا ہے جس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں موجود ایک میوزیم کی عمارت میں جسے شیشے کے تابوت کے اندر رکھا گیا ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ لکے مطابق اسے مزید 63 سال تک نہیں نکلا جا سکے گا۔ اس خفیہ خط میں کیا لکھا گیا ہے اس کی قریب سے ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سی بی ڈی میں ملکہ وکٹوریہ بلڈنگ میں ایک ٹائم کیپسول ہے جس میں مہاراج کے ایک خفیہ خط کے ساتھ سخت ہدایات
درج ہیں کہ جس کے مطاق اس خفیہ خط کو سال 2085 تک اسے نہ کھولا جائے۔
ملکہ نے یہ خط نومبر 1986 میں عمارت کی بحالی کے بڑے کاموں کے بعد لکھا تھا۔