شوہر نے میرا گردہ چوری کیا اور بازار میں بیچ دیا۔۔ عورت کو شوہر کی دھوکے بازی کا کیسے پتا چلا؟

image

“کچھ سال پہلے میرے گردے میں پتھری ہوگئی تھی۔ درد ہوتا تھا۔ شوہر اسپتال لے گیا اور مجھے کہا کہ پتھری نکلوانی پڑے گی۔ یہ معلوم نہیں تھا کہ وہاں اس نے گردہ نکلوانے کا انتظام کیا ہوا ہے۔ اس نے میرا گردہ بلیک مارکیٹ میں بیچ دیا“

یہ کہنا رنجیتا کور کا ہے جن کا تعلق بھارت کی ریاست اڑیسہ سے ہے۔ رنجیتا نے بتایا کہ ان کا شوہر پراسنت کونڈو کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا اور وہ غیر قانونی طور پر بھارت میں رہتا تھا۔ رنجیتا کی شادی پراسنت سے 12 سال پہلے ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ البتہ کچھ مہینے پہلے ان کے شوہر نے ایک دوسری عورت سے دوستی کی اور انھیں چھوڑ دیا۔ اب رنجیتا اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہیں۔

گردہ نکالے جانے کا انکشاف کب ہوا؟

حیرت کی بات یہ ہے کہ سالوں گزرنے کے باوجود رنجیتا کو اس بات کا پتہ ہی نہیں تھا کہ ان کے جسم سے ایک گردہ نکالا جاچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں جب وہ پیٹ درد کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس گئیں تو وہاں ڈاکٹر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے جسم میں ایک ہی گردہ موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts