شہر قائد میں تیز طوفانی بارش کا ایک بر پھر سے آغاز ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ہو رہی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہپی ہیں۔
بادلوں نے کراچی کو گھیر لیا، گلشن معمار، نیوکراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی۔
تیز آندھی کے ساتھ بارش ہونے سے گھروں کے کھڑکی دروازے بر طرح ہل کر رہ گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹیاری، جامشورو، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر وغیرہ میں آج اور کل بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارش کے نئے اسپیل سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا موسم کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات پر موجود ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں موجود کم دباؤ میں شامل ہوگیا ہے جس کے باعث کراچی میں 15 ستمبر تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔