ملکہ کی مغفرت کیلئے یہاں آیا ہوں ۔۔ ملکہ الزبتھ کیلئے عمرہ ادا کرنے والا شخص کون ہے اور اسے گرفتار کیوں کیا گیا ؟ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل

image

جب کوئی مسلمان دنیا سے رحلت فرما جائے تو اس کی مغفرت یا ثواب کیلئے کوئی بھی قریبی یا کوئی رفیق حج بدل یا عمرہ بدل ادا کرتا ہے۔ لیکن یہ ضروری نہیں ہے، مگر لوگ اپنے پیاروں کیلئے یہ نیک کام بھی سرانجام دیتے ہیں۔

جمعرات کو انتقال کر جانے والی ملکہ الزبتھ کے دنیا سے جانے پر لاکھوں لوگوں کو افسوس ہوا۔ امریکہ و برطانیہ میں تو لوگ ان کے لئے سڑکوں پر شمع روشن کرتے نظر آئے۔ لیکن سعودی عرب میں ایسا واقعہ پیش آیا کہ سن کر مسلمان حیران رہ گئے۔

ایک یمنی شخص نے صرف ملکہ الزبتھ کے لیے عمرہ بدل لیا تاکہ ان کا شمار نیک روحوں میں ہو اور وہ خوش رہیں، خُدا ان کی مغفرت کرے۔ اس شخص نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا تھا جس میں یہ احرام پہنے کھڑا ہوا ہے اور اس کے ہاتھ میں ایک کارڈ ہے جس پر لکھا ہے کہ میں ملکہ الزبتھ کیلئے عمرہ کر رہا ہوں۔

جب اس پوسٹ کو سعودی عرب میں دیکھا گیا تو لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے، انہوں نے انتظامیہ سے اس یمنی شہری کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور اب اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts