دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ ایک ٹیچر نے کیا ہے، جس کے عمل نے سب کو حیران کیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ٹیچر کی ویڈیو وائرل ہے جو کہ ہیں تو ٹیچر لیکن اب پلمبر کی نوکری کرنے پر مجبور ہیں۔ اردن سے تعلق رکھنے والی خاتون ولاء خالد بطور ٹیچر اپنی صلاحیتوں سے سب کے دل جیت رہی تھیں لیکن جب وقت کا پہیہ پلٹا تو سب کچھ بدل گیا۔
کرونا دور میں جہاں ہر ایک شخص مشکلات کا شکار تھا وہیں ولاء خالد بھی متاثر ہوئیں، اسپیشل ایجوکیشن میں بطور ٹیچر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔
ولاء خالد دو بچوں کی والدہ ہیں، جبکہ نوکری چھوٹنے پر آمدنی کی سخت ضرورت تھی، تاہم ان کی نوکری جانے کا باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔
دوسرا راستہ ولاء نے یہ نکالا کہ اب وہ بطور پلمبر کام کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں۔ ساتھ یہ اس حوالے سے انہوں نے تربیتی ادارے کا بھی رخ کیا تھا۔ عام طور پر یہ شعبہ مرد حضرات سے ہی بھرا ہوا ہے تاہم ولاء نے بتایا کہ اس شعبے میں خواتین کی ضرورت ہے، کیونکہ گھریلو خواتین سے بات کرنے میں آسانی ہوتی ہے، ساتھ ہی اس حوالے سے گھر میں داخل ہونے میں بھی آسانی ہوتی ہے، کسٹمر کا رویہ بھی کافی اچھا ہوتا ہے۔
اگرچہ یہ کئی مشکلات پیش آ چکی ہیں، تاہم ولاء ان تمام چیلنجز کو نہ صرف برداشت کرتی ہیں، بلکہ ان تجربات سے سیکھتی بھی ہیں۔
صفیٰ بھی ایک ایسی ہی خاتون ہیں جو کہ اس پیشے سے منسلک ہیں، شروعات میں ان کے گھر والوں نے انہیں اس کام سے روکا تاہم اب ان کے گھر والے بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔
صفیٰ اپنے پاس پلمبرنگ سے متعلق ہر چیز ایک بیگ میں رکھتی ہیں، اور جیسے ہی درکار ہوتی ہیں، انہیں بروائے کار لاتی ہیں۔ اردن میں خواتین پلمبر کی تعداد اب بڑھتی جا رہی ہیں اور خواتین اس پیشے میں اپنی صلاحیتوں کو بخوبی دکھا رہی ہیں۔