گھر کے فرد کی موت پر خواتین کو قربانی دینی پڑتی ہے ۔۔ وہ قبیلہ جہاں شخص کی فوتگی پر عورت کی انگلیاں کاٹ دی جاتی ہیں، ایسا کیوں کیا جاتا ہے؟

image

دنیا کے بیشتر حصوں میں مختلف رنگ و نسل کے انسان رہتے ہیں جو اپنی رسم و رواج کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔ بہت سی تو ایسی رسمیں نبھائی جا رہی ہیں جن کو ہم عام جیسے لوگ تصور بھی نہیں کرسکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کا ایک ایسا قبیلہ سامنے آیا ہے جہاں گھر کے کسی شخص کی فوتگی پر خواتین کی انگلیاں کاٹ دی جاتی ہیں۔ یہ جان کر ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اس قبیلے کا نام دانی بتایا گیا ہے۔

خواتین کی انگلیاں اکیپالن نامی روایت کے مطابق کاٹ دی جاتی ہیں۔ خواتین کی انگلی کا اوپری حصہ پیارے کے مرنے میں کاٹ دیا جاتا ہے۔ قبیلے کے افراد کا ماننا ہے کہ اس طرح کرنے سے ان کے آباؤ اجداد کی روحوں کو سکون ملتا ہے۔

قبیلے کے افراد کو اس بات کا پختہ یقین ہے کہ اس عمل کے دوران خواتین کو جو تکلیف محسوس ہوتی ہے وہ میت کے درد کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مرنے والوں کے درد کو کم کرنے کی ذمہ داری مردوں پر نہیں بلکہ صرف خواتین کے کندھوں پر ہے۔ خواتین کو تنہا ہی اس تکلیف دہ رسم سے گزرنا پڑتا ہے۔

انڈونیشیا کی عوام نے اس تکلیف دہ عمل کو خوفناک اور "وحشیانہ" قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ اب ملکی حکومت بھی چوکنا ہو گئی ہے اور اس روایت کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts