پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کرلی اور ۔۔ سوشل میڈیا پر اس شخص کی یہ پوسٹ وائرل کیوں ہورہی ہے؟ صارفین کے تبصرے دیکھیں

image

سوشل میڈیا پر نئی شادی کرنے والے جوڑے کا فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے جس میں دولہا کے بارے میں بتایا جا رہا ہے وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور پہلی بیوی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے اور اِن کی اہلیہ دوسرے بچے سے حاملہ بھی ہے۔

یہ پوسٹ انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ شروعات میں جب جوڑے کا فوٹو شوٹ مقبول ہوا تو صارفین کی جانب سے یہی کہا جا رہا تھا کہ لڑکی کو کافی ہنسانے والا شوہر ملا ہے جو اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے اپنی دلہن کو ہنساتے ہوئے مختلف مزاحیہ پوز کے ساتھ تصاویر بنوا رہا ہے۔

مگر پھر ایک سوشل میڈیا صارف کی طرف سے پوسٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے شادی کا فوٹو شوٹ کروانے والے دولہے سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ پہلے سےشادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جبکہ ایک بچہ ماں کے پیٹ میں موجود ہے جو جلد دنیا میں آجائے گا۔

فضاء خان نامی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی پوسٹ جسٹ پاکستانی تھنگس کے پیج پر پوسٹ ہوئی ہے جس میں انہوں نے واضح کیا۔ فضا نے لکھا کہ میں معذرت چاہتی ہوں مگر میں خود کو یہ اسٹیٹس لگانے سے روک نہیں پارہی کہ یہ شخص جو منفرد انداز میں شادی کا فوٹو شوٹ کروا رہا ہے وہ میری اسکول کی دوست کا شوہر ہے اور ایک بیٹی کے والد بھی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مذکورہ شخص نے اپنی پہلی اہلیہ کو بتائے بغیر دوسری شادی کی جبکہ دوسری اہلیہ کو یہ بات معلوم تھی کہ یہ شادی شدہ اور صاحب اولاد بھی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے بھی یہاں پر غور طلب ہیں اور وہ اس معاملے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے دکھائی دیئے۔

ماہین احمد نامی صارف نے اس پوسٹ پر لکھا کہ وہ تمام لوگ جو بحث کر رہے ہیں دوسری شادی کرنے اس کا حق ہے۔ ہاں اسلام میں پہلی بیوی کی رضامندی سے اس بات کی اجازت لینا ضروری ہے۔ آپ دوسرے انسان، ایک بچے اور پورے خاندان کو تکلیف دے رہے ہیں۔ یہ کیسے ٹھیک ہے؟ آپ اس کا جواز کیسے پیش کریں گے؟

حنین نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ سچ پوچھیں تو میں نے اس سے بھی بدتر لوگ دیکھے ہیں جب بات شادی یا کسی چیزوں کی ہو ۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں کچھ لوگ شادی کرنے سے بہتر ڈیل حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

صنم اشرف نامی صارف اس معمالے پر لکھتی ہیں کہ ہر کوئی دوسری شادی کی حمایت کر رہا ہے یہ سچ جاننے کے باوجود کہ اس نے اپنی پہلی بیوی کو دھوکہ دیا ہے۔ مستقبل میں آپ کے بہنوئی یا داماد کو دوسری بیوی ملے۔ اب آمین کہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US