سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیوز تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ میمز کا حصہ بن جاتی ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے ڈکیتی کی واردات کو دکھایا گیا ہے، ہاتھ میں اسلحہ لیے نوجوان ایک ریستوران میں داخل ہو رہا ہے۔
داخل ہونے سے پہلے نوجوان نے اسلحے کے زور پر گاڑی پر فائر بھی کیا، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا، اس کے بعد نوجوان ریستوران کی جانب بڑھا اور باہر نکلتی خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے واپس اندر جانے کا اشارہ کیا، ڈری سہمی خواتین واپس اندر کو ہو لیں۔
ریستوران کے اندر داخل ہو کر نامعلوم نوجوان نے فائرنگ کر کے عملے سمیت ریستوران میں موجود شہریوں کو بھی یرغمال بنا لیا، ساتھ ہی سی سی ٹی وی کے آپریشن کو بھی نقصان پہنچایا، تاہم خوشقسمتی سے پہلے ہی ریکارڈنگ کو بند نہ کر سکتا۔
لیکن دلچسپ پہلو اس وقت سامنے آیا جب اسی ریستوران میں نامعلوم نوجوان جیسے ہی داخل ہوا تو بھگدڑ کا منظر تھا، اسی دوران ریستوران میں بیٹھے چار دوست کھانا کھا رہے تھے، انہی میں سے ایک دوست نے چمچ پر نوالا بنا لیا تھا اور منہ لا ہی رہا تھا کہ پیچھے سے اسلحے بردار شخص فائرنگ کرتا ہوا آ گیا۔
شہری نے سوچا اور فیصلہ کر ہی کیا کہ کچھ بھی ہو جائے یہ نوالا تو منہ تک لے کر ہی جاؤں گا، اور پھر کیا تھا نوجوان نے اسی دوران نوالا منہ میں لے گیا، اور اس دوران دوست بھی اسے دیکھ کر تکتا رہا، اس کے بعد دوست منظر سے غائب ہو گئے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر تفریح کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے کہ دنیا جائے بھاڑ میں، میں اپنی مستی میں۔