کہتے ہیں سچے دوست کی پہچان مصیبت کے وقت ہی ہوتی ہے اور وہ لوگ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں جن کو مدد کے لئے کہنا دوستوں سے کہنے کی ضرورت بھی نہیں پڑٹی۔ ایسا ہی کچھ ہوا اس ویڈیو میں جو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے۔ آپ بھی دیکھیے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبعلم کلاس میں بیٹھے ہیں کہ اچانک زلزلہ آگیا۔ سب اٹھ کر بھاگنے لگے لیکن ایک طالب علم اپنے پیچھے بیٹھے ساتھی کے پاس گیا اور اس سے کچھ بات چیت کر کے اسے پیٹھ پر اٹھا لیا۔ یہاں تک کہ اسی حالت میں اپنے دوست کو سیڑھی پر بھی لے گیا۔ زرا غور سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ گود میں اٹھایا جانے والا دوست دراصل زخمی ہے اور اس کے پاؤں پر پٹی بندھی ہے۔ شاید یہی وجہ تھی کہ اس کے دوست نے فوراً محسوس کرلیا کہ اس کا دوست چل نہیں سکے گا۔
یہ ویڈیو چائنا کی ہے البتہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر صارفین اسے خوب پسند کررہے ہیں اور دوستی کے لئے مثال کے طور پر ایک دوسرے کو شئیر بھی کررہے ہیں۔