ملک بھر میں جہاں سیاست دان سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں وہیں ایک ایسی سیاست دان بھی ہیں جو بچے کے عمل سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ ایک بچے کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھ رہی ہیں۔
دراصل یاسمین راشد سے ملنے ایک ایسا بچہ آیا تھا، جو خود جوتے پالش کرتا ہے، مگر دل میں احساس اور انسانیت کا درد رکھتا ہے۔ چھوٹی سی عمر میں محنت مزدوری کرنے والے اس ننھے بچے نے پوری قوم کی آنکھون کو نم کیا ہی ساتھ ہی یاسمین راشد کو بھی جذباتی کر دیا۔
سیلاب متاثرین کے لیے اپنے پورے ہفتے کی کمائی اس بچے نے سیلاب متاثرین کے نام کر دیا، اس عمل نے جہاں جہاں یاسمین راشد کو بچے کی تعریف کرنے پر مجبور کیا وہیں، سوشل میڈیا صارفین بھی بچے کی ویڈیو شئیر کیے بغیر نہ رہ سکے۔
ویسے تو یہ جوتے پالش کرنے کے پیسے اس بچے کے لیے ہی کافی ہوں گے مگر پھر بچے نے اپنی خوشی کو چھوڑ کر انسانیت کا دکھ درد کو اہمیت دی۔ جس نے یاسمین راشد کے دل کو بھی پگلھلا دیا، یاسمین راشد نے جس طرح بچے سے مصافحہ کیا اور اس سے حال احوال پوچھا، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ خود یاسمین راشد بھی اس بچے کی فین ہو گئی ہیں۔