پاکستان کی مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ صارفین کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
حمزہ شہباز:
وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر کم عرصے کے لیے براجمان ہونے والے حمزہ شہباز اپنے دلچسپ انداز اور خوبصورتی کی وجہ سے بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
لیکن ان کی زندگی میں ایسے کئی لمحات آئے جب انہوں نے سب کچھ چھوڑ کر اپنے پیاروں کو وقت دیا۔
اردو نیوز کی ویب سائٹ میں سہیل وڑائچ نے حمزہ شہباز کی زندگی پر ایک آرٹیکل لکھا جس میں ان کی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں کے بارے میں بتایا۔
سہیل وڑائچ نے اس سب میں حمزہ شہباز کی پسند کی شادی اور خاندانی شادی کا بھی ذکر کیا۔ حمزہ شہباز نے پہلی شادی کرنل راس کی بیٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد راس کی بہن مہرالنساء سے دوسری شادی کی تھی، یہ شادی حمزہ شہباز نے پسند سے کی تھی، جبکہ سہیل وڑائچ کے آرٹیکل کے مطابق ان کی پہلی شادی خاندان کی جانب سے کرائی گئی تھی جو کہ کشمیری اشرافیہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر رابعہ سے کی جو کہ خود ایک ڈاکٹر ہیں۔
حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر رابعہ سے ان کی بیٹی بھی ہے، جس کا نام سماویہ ہے۔ نومولود بیٹی سماویہ کو پیدا ہوتے ہی ہارٹ سرجری سے گزرنا پڑا تاہم اب ماں اور بچی دونوں خوش و خرم اور صحت مند ہیں۔ حمزہ پہلی اولاد کی پیدائش پر بہت خوش تھے کہ گرفتاری سے گزرنا پڑا۔
فیاض الحسن چوہان:
فیاض الحسن پی ٹی آئی سے پہلے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی منسلک رہ چکے ہیں، شباب ملی، پاسبان انقلاب اور جماعت اسلامی میں اہم ذمہ داریاں نبھانے والے فیاض الحسن چوہان اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب کی سیاست کی ترجمانی کر رہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے دو شادیاں کی ہیں، جن میں سے دوسری شادی پسند کی شادی تھی۔ جبکہ اہلیہ حیمرا فیاض کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو 12 سال ہو چکے ہیں، اور ہماری ملاقات کالج میں ہوئی تھی۔ جبکہ فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ میں ان کے کالج میں ایک فنکشن میں بطور ایم پی اے مہمان خصوصی کے طور پر گیا تھا۔ مجھے پہلی نظر میں ہی ان کی معصومیت اور خوبصورتی پسند آئی تھی۔ جبکہ یہ بھی کہا کہ پیار کے اظہار کے معاملے میں میں بولڈ ہوں۔
اہلیہ حمیرا فیاض کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ دوسری شادی ہے لیکن کبھی مجھے اس بات کا احساس نہیں ہونے دیا کہ یہ میری دوسری شادی ہے۔ جبکہ منانے سے متعلق کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے اگرچہ غلطی میری ہی کیوں نہ ہو، مناتے فیاض ہی ہیں۔ مجھے سیاست کا شوق نہیں ہے لیکن میں اپنے شوہر کے ٹاک شوز پورے دیکھتی ہوں۔ فیاض بچوں کو بھی پورا وقت دیتے ہیں۔ فیاض الحسن نے یہ انٹرویو سہیل وڑائچ کو پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں کو دیا تھا۔
محمود اسلم:
اداکار محمود اسلم کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ہر لحاظ سے کرداروں کو نبھایا ہے، چاہے منفی کردار ہو یا مثبت، سنجیدہ ہو یا پھر مزاحیہ، غرض ہر کردار میں محمود صاحب نے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
ان کی پہلی شادی سہگل خاندان میں ہوئی اور یہ پاکستان کے سب سے قابل اور بہترین گھرانوں میں سے ایک ہے، اداکار محمود اسلم کی پہلی اہلیہ سے ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔
دوسری شادی امبر نوشین سے ہوئی جن سے تو سب واقف ہیں کیونکہ ان کا بھی شوبز صنعت سے ہی تعلق ہے، امبر نوشین سے محمود اسلم کی دو بیٹیاں ہیں، جن پر محمود صاحب بے حد ناز کرتے ہیں۔ دوسری شادی محمود صاحب نے 40 سال کی عمر میں کی، جبکہ امبر نوشین اور ان کے شوہر کی عمر میں کافی فرق ہے
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دونوں بیویوں میں محمود صاحب نے کوئی ناانصافی نہیں کی ہے، دونوں کو بہترین سہولیات اور خوش کرتے دکھائی دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج بھی وہ اپنی دونوں بیگمات کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنے بچوں کے لئے تو وہ ایک بہترین باپ ہیں ہی لیکن بیویوں کے لئے بھی بہترین شوہر ہیں، وہ صبح بیگمات کو ناشتہ بنا کر دیتے ہیں اور ان کی دل بھر کر خدمت کرتے ہیں۔
مفتی طارق مسعود:
مفتی طارق مسعود کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں وہ حسب روایت بیان دے رہے تھے اور ان کے چاہنے والے اور صارفین ان کا یہ بیان سن رہے تھے کہ جب ہی انہوں نے اپنی شادیوں کا قصہ بھی سنایا۔
مفتی طارق مسعود نے اسی دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کر ڈالا، ان کا کہنا تھا کہ میری شادیوں کے وقت مجھے اتنا زچ کیا گیا تھا، بے شمار طعنے اور اعتراضات، میں تھک گیا تھا ان اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے۔
مفتی صاحب کو اس حد تک طیش دلایا کہ انہیں صاف کہہ دیا کہ تیرے باپ کے پیسوں سے نہیں کر رہا، تیرے میں دم ہے تو مجھے روک کر دکھا میں تو 4 شادیاں کروں گا۔
مفتی طارق مسعود بتاتے ہیں کہ میرا دو شادیوں کا ارادہ تھا، لیکن لوگ مجھے 4 شادیوں پر لے کر آئے۔