بیٹا آپ وعدہ توڑ کر پھر سے شرارت کرتے ہو ۔۔ جب ایک استاد ناراض ہوئی تو ننھے بچے نے کلاس میں انہیں کیسے منایا جو وائرل ہو گیا؟ دیکھیں

image

والدین کے بعد استاد ہی ہوتا ہے جو بچے کو سیدھے راستے پر ڈالتا ہے اس کے مستقبل کی فکر کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو استاد بچوں سے پیار، محبت کرے ان سے بچے کو بھی خصوصی لگاؤ ہو جاتا ہے۔

بالکل اس ہی طرح کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ شرارت کرنے پر استاد بچے سے ناراض ہو جاتی ہے تو بچہ پورا ڈیڑھ منٹ لگا کر اپنی خاتون استاد کو مناتا ہے۔

اسی منانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جب استاد کہتی ہے کہ آپ بار بار کہتے ہو مستہ نہیں کرو گے پر پھر بھی کرتے ہو ، اب میں آپ سے شدید ناراض ہوں جس پر بچہ بابر بار کہتا رہتا ہے کہ مس اب وعدہ کرتا ہوں کہ نہیں کروں گا مستی۔

واضح رہے کہ عام حالات میں ایسے واقعے بہت کم ہی سامنے آتے ہیں کیونکہ زیادہ تر استاد بچوں کو مار کر ہی پڑھاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts