بہن کے علاج کے لیے خاتون بینک لوٹنے پہنچ گئی مگر ۔۔ خاتون کے اسلحے نے کیسے اسے پھنسا دیا؟

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

لبنان میں ایک مجبور بہن نے کچھ ایسا کیا ہے کہ سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ بدھ کے روز کے لبنان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب وہ بینک میں اچانک اسلحے سمیت داخل ہو گئی۔

خاتون نے سیاہ پین شرٹ پہنے تھے تاہم ہاتھ میں بندوق لیے خاتون کو دیکھ کر شہری خوف کا شکار تو ہوئے ہی ساتھ ہی حیرت میں بھی مبتلا ہو گئے۔

لبنان کے مقامی بینک میں اسلحہ لیے داخل ہونے والی خاتون نے خود پر گیسولین چھڑکا ہوا تھا، جس کی وجہ سے کوئی بھی خاتون کے قریب نہیں آ پا رہا تھا، تاہم بعدازاں انکشاف یہ ہوا کہ مجبور خاتون کو اپنی بہن کے علاج کے لیے رقم چاہیے، تھی جس کے لیے وہ بینک آئی تھی تاہم بینک سے رقم نہ مل سکی۔

مجبوری میں اس خاتون نے یہ قدم اٹھایا، اپنی جمع پونجی کو نکلوانے کے لیے خاتون یہ عمل کیا، خاتون کے 13 ہزار ڈالرز یعنی پاکستانی 30 لاکھ سے زائد کی رقم بینک میں موجود تھی، جو کسی وجوہات کی بنا پر نہیں نکل پا رہے تھے جس کی وجہ سے خاتون یہ قدم اٹھایا۔

آگے چل کر اس پورے معاملے کا ڈراپ سین یہ بھی ہوا کہ خاتون کے پاس موجود اسلحہ بھی کھلونا پستول تھی، جس کی بنا پر خاتون نے پورے بینک عملے کو یرغمال بنا کر رکھ دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts