ایک ساتھ پیدا ہونے والے 6 بچے انتقال کیسے کر گئے؟ خوشیاں غم میں بدل گئیں

image

کراچی میں خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا تھا، جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں تھیں۔ لیکن بدقسمتی سے ایک بچہ دنیا سے چلا گیا تھا کیونکہ وہ مردہ پیدا ہوا تھا۔ کراچی کے علاقے کالاپل کی حنا ناظم کو خدا نے 6 بچوں سے نوازا تھا مگر اب افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ تمام بچے دنیا سے چلے گئے۔ جناح اسپتال کی ڈاکٹر عائشہ وارث نے ان بچوں کی زچگی کی۔ ڈاکٹر عائشہ وارث نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش اتوار کی رات ہوئی تھی۔ ان کی پہلے بھی ایک اولاد تھی۔

بچے نارمل ڈلیوری سے پیدا ہوئے۔ بچوں کو نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس پر بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کردیا تھا جہاں بچوں کو انکیو بیوٹر میں رکھا گیا تھا لیکن وزن بہت کم ہونے کی وجہ سے وہ سب انتقال کرگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US