ملکہ الزبتھ کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کی تدفین کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ اس موقع پر ناراض شہزادہ ہیری بھی اپنی بیگم کے ساتھ شاہی محل واپس آگئے ہیں۔ البتہ نیچے دی گئی ہوئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دادی کی تدفین کی تقریب میں شرکت کے دوران ان کے بڑے بھائی اور ولی عہد شہزادہ ولیمز نے تو فوجی لباس زیب تن کیا ہے لیکن شہزادہ ہیری سادے سیاہ ڈنر سوٹ میں موجود ہیں۔
شہزادہ ہیری پر عائد پابندی
شاہی ترجمان کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن 2020 میں اپنی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوچکے ہیں اسی وجہ سے اب انھیں کسی شاہی تقریب میں فوجی لباس پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ پابندیاں ان کی دادی ملکہ الزبتھ کی زندگی میں ہی عائد کی گئی تھیں۔
تابوت کے سامنے گارڈ گر کر بیہوش
اسی موقع پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ملکہ کے تابوت کی حفاظت پر مامور اچانک گر کر بیہوش ہوگیا ہے۔ ویڈیو دیکھیے
جو پہلے مرے گا وہ دوسرے ساتھی کا انتظار کرے گا
سینئر شاہی سوانح نگار انجیلا لیون کے ٹوئٹ کے مطابق ملکہ اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے درمیان معاہدہ تھا کہ جو پہلے دنیا سے جائے گا وہ اپنے دوسرے ساتھی کا انتظار کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ شہزادہ فلپ کا تابوت ابھی تک دفن نہیں کیا گیا ہے۔ فی الحال ان کی تدفین رائل والٹ آف سینٹ جارجز چیپل میں عارضی طور پر کی گئی ہے۔ انھیں ملکہکی تدفین کے ساتھ ہی دوبارہ دفن کیا جائے گا۔