آئی فون 14 لینے کیلئے دوستوں نے گردہ فروخت کر ڈالا۔ جی ہاں آپ نے صحیح سمجھا ہے کیونکہ جنوبی ایشیائی ملک لاؤس کے ایک بیوٹی کلینک میں بنائی جانے والی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔
جس میں 1 عورت اور 2 دوست ہاتھوں میں آئی فون اٹھائے کھڑے ہیں جبکہ ان کے جسم پر ایک پٹی بھی بندھی ہے جو اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ انہوں نے اپنا گردہ فروخت کیا ہے۔
تھائی لینڈ کے مقامی میڈیا کے مطابق اس تصویر نے بہت سے لوگوں کو تشویش میں ڈال رکھا ہے کہ کیا ان چیزوں کے حصول کیلئے ایسا بھی کیا جاسکتا ہے۔ اور یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ تھائی لینڈ میں لگثری اشیاء اور کاسمیٹکس سرجری کروانے کیلئے رقم کے حصول کیلئے لوگ اپنے اعضاء بیچ رہے ہیں اور یہ رحجان فروغ پاتا جا رہا ہے۔
آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایک گردہ 30 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت ہو
سکتا ہے۔ یعنی کہ پاکستانی روپوں میں ایک گردہ کی قیمت 7 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
اور اب آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پہلے تو کسی کی جان بچانے کیلئے اعضاء فروخت کیے جاتے تھے پر اب صرف اعضاء اس لیے فروخت کیے جاتے ہیں کہ مہنگہ مہنگی اشیاء خردی جا سکیں اور اسٹیٹس سمبل میں اضافہ کیا جا سکے۔