اپنے ہاتھ کی انگلیوں کو دبانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ عام سے طریقے سے بڑی تکلیف کم کرنے کے طریقے

image

ریفلیکسولوجی ایسا علم ہے جس میں ہاتھ، پاؤں اور کانوں پر دباؤ ڈال کر جسمانی اعضاء کی تکلیف دور کی جاتی ہے۔ اگر کوئی چاہے تو خود بھی اپنے ہاتھوں کا مساج کرسکتا ہے۔

ہاتھوں کی رگیں جسم کے مختلف حصوں میں پہنچ رہی ہوتی ہیں۔ ہر انگلی کی رگوں کا تعلق جسم کے کسی حصے سے ہے۔ نیچے دیے گئے چارٹ کی مدد سے آپ اس بات کو زیادہ آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔

طریقہ کار

دل کی دھڑکن تیز ہونے کی صورت میں ہاتھ کے انگوٹھے کو ہلکے سے کھینچیں پھر انگوٹھے کے نچلے حصے پر دوسرے ہاتھ سے کچھ سیکنڈ تک دباؤ ڈالیں۔ قبض اور پیٹ میں درد کی صورت میں یہی عمل شہادت کی انگلی کے ساتھ دہرائیں۔

بیچ کی انگلی کا تعلق دل، چھوٹی آنت اور خون کے نظام سے ہے۔ اگر کسی وقت غنودگی یا کمزوری محسوس ہو تو اس انگلی کو ہلکا سا کھینچ کر پھر ایک منٹ تک دباؤ ڈالیں۔

سر میں درد کے لئے

انگوٹھی والی اور چھوٹی انگلی کا تعلق آپ کے گردے، گردن اور سر سے ہے۔ سر میں درد ہو تو ان دونوں انگلیوں پر دباؤ ڈالیں۔

نوٹ

واضع رہے کہ یہ معلوماتی مضمون مختلف ریسرچز اور ماہرین کی رائے کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے البتہ کسی سنجیدہ صورت حال یا بیماری کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی واحد حل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US