میاں بیوی کا رشتہ بہت خاص ہوتا ہے اور محبت کرنے والے شوہر دنیا میں کم ہی پائے جاتے ہیں۔
آج ایک ایسے شخص کا واقعہ آپ کو سنائیں گے جس کی اہلیہ زندگی اور موت کی کشمکش سے گزر رہی تھی مگر وقت سے پہلے شوہر کی وجہ سے بیوی دوبارہ زندگی میں واپس آئی۔
اس محبت بھری کہانی میں شوہر نے اپنی بیوی کو جگر عطیہ کیا۔سید باسط علی کے ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے لاہور سے تعلق رکھنے والے شہزاد انجم نامی شخص نے کہا کہ زندگی کا اہم ترین مقصد یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے چاہنے والے کی مدد کریں۔ میرا ماننا ہے کہ آپ جس سے محبت کرتے ہیں اسے ایسا کچھ قیمتی تحفہ دیں کہ اسے زندگی بھر یاد رہے۔
شہزاد نے بتایا کہ میری اہلیہ نینا کو جگر کا مسئلہ تھا اور اس وقت ہماری شادی نہیں ہوئی تھی اور ہم دونوں ایک دوسرے کے کلاس فیلوز تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں ایک ہی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
شہزاد نے بتایا کہ ایک دن ان کی جامعہ میں طبعیت خراب ہوگئی میں انہیں ڈاکٹر کے پاس لے گیا جہاں انہوں نے چیک اپ کے بعد بتایا کہ ان کے جگر میں مسئلہ آگیا ہے۔ ڈاکٹر نے کہا کہ انہیں کوئی جگر عطیہ کرے تو ان کی زندگی بچ سکتی ہے ورنہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔
نینا شہزاد نے اس حوالے سے کہا کہ جب شہزاد نے مجھے جگر عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا تو میں نے انہیں صاف انکار کردیا تھا کہ اس عمل سے کہیں آپ کی حالت بگڑ نہ جائے۔
شہزاد کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ موت تو ویسے بھی آنی تھی مگر انہوں نے مجھے جگر عطیہ کیا میں ان کی بہت شکر گزار ہوں۔ نینا نے بتایا کہ میرے دل کا آپریشن سال 2012 میں ہوا اور اس وقت میرے دل کا وال بند تھا تب میری عمر 13 برس تھی۔
مزید اس جوڑے نے اپنے بارے میں آگے کیا کچھ بتایا ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔