جب اچانک کچھ ایسا ہو جائے جو آپ نے سوچا نہ ہو، سامنے تباہی ہی تباہی ہو سب کی توجہ حاصل ہو ہی جاتی ہے، ایسا ہی کچھ اردن کے اس نومولود بچے اور کئی فیملیز کے ساتھ ہوا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اردن میں منگل کے روز ایک رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی تھی، اچانک کھڑی عمارت ملبے کا ڈھیر ہوتا دیکھ ہر ایک آنکھ اشکبار تھی کیونکہ رہائشیوں کو ایک لمحے کا بھی تیاری کا موقع نہ ملا۔
4 منزلہ رہائشی عمارت اس وقت ملبے کا ڈھیر بن گئی جب عمارت نے جھولنا شروع کیا، تاہم رہائشی عمارت کو خالی نہیں کرایا جا سکا تھی، جس کی وجہ سے تقریبا 10 افراد جاں بحق جبکہ کئ زخمی بھی ہو گئے ہیں۔
اردن کے شہر امان میں گرنے والی اس عمارت کے پاس ہونے والے تعمیرات ی کام کو عمارت کے گرنے کا سبب تصور کیا جا رہا ہے، جبکہ عمارت کا غیر معیاری اسٹرکچر اور کمزور ہونے کی وجہ بھی سامنے آ رہی ہے۔
تاہم عمارت میں سے 8 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، ریسکیو کیے گئے رہائشیوں میں ایک نومولود بچی بھی شامل تھی، جو کہ ملبے کے ڈھیر میں تھا، نومولود کے رونے کی آواز نے امدادی ٹیموں کی توجہ حاصل کی، جس کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار ماہ کی نومولود بچی ملک رو رہی ہے، جبکہ اسے ملبے کے ڈھیر سے ریسکیو کیا جا رہا ہے، اسی رہائشی عمارت میں ایک ایسا بدقسمت خاندان بھی تھا، جس کے کئی افراد اسی حادثے میں بچھڑ گئے۔