پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے وقت کچھ ایسے مناظر دیکھنے میں آئے جس کی ویڈیو پورے انٹرنیٹ کی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ آج بھی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے وقت ٹرانسلیٹنگ ڈیوائس میں الجھ پڑے، کافی کوششوں کے بعد انہوں نے مدد کے لیے اسٹاف کے ایک فرد کو آواز دی۔
تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے شہر سمر قند میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں سربراہان کو کان میں لگانے کے لیے ٹرانسلیٹنگ ڈیوائسز فراہم کی گئیں ، روسی صدر نے بنا کسی پریشانی کے اپنے کان میں ڈیوائس لگا لیتے ہیں مگر شہباز شریف اس میں ناکام ہوجاتے ہیں جس کے بعد انہیں مدد کی طلب ہو ہی جاتی ہے۔
تاہم وزیراعظم شہباز شریف اس ڈیوائس کو اپنے کان میں فٹ کرنےکیلئے جتن کرتے رہے اور پیوٹن انہیں مسلسل دیکھ رہے ہوتے ہیں اور اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب گفتگو کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے پہلے ایک کان میں ڈیوائس لگانے کی کوشش کی، ناکامی کے بعد دوسرے کان میں لگانے لگے، جب یہاں بھی انہیں ناکامی نظر آئی تو انہوں نے مدد طلب لہجہ اپناتے ہوئے انگریزی میں کہا کہ کیا کوئی میری مدد کرسکتا ہے۔
ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔