یوں لگتا ہے جیسے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کرسی چھن جانے کا کچھ زیادہ ہی غم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر جوش خطابت میں کچھ ایسے الفاظ کہہ جاتے ہیں جو بعد میں ان کی مزاحیہ ویڈیو کے طور پر مشہور ہوجاتے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں
جمعرات کو خطاب کے دوران تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اپنی اور موجودہ حکومت کا موازنہ کرتے ہوئے اچانک انھوں نے کہا کہ ان کے دور میں آٹا 50 روپے کا تھا اور موجودو حکومت میں 100 روپے لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
بولتے بولتے عمران خان یہ بھول گئے کہ آٹا مائع نہیں ہے جو اسے لیٹر میں تولا جائے بلکہ آٹا کلو میں تولا جاتا ہے۔ کچھ دن پہلے ان کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انھوں نے قیام پاکستان کے وقت ملک کی آبادی 40 کروڑ بتائی تھی۔