ہمیں اللہ کے حکم کے مطابق چلنا چاہیے ۔۔ برطانیہ کے نئے بادشاہ کنگ چارلس کیا قرآن پاک کا پڑھتے ہیں اور اسلام سے یہ کتنا متاثر ہیں؟

image

برطانیہ کی ملکہ تو انتقال کر گئیں مگر آپ جانتے ہیں کہ برطانیہ کے نئے بادشاہ بننے والے ملکہ برطانیہ کے بیٹے کنگ چارلس 3 اسلام کے بارے میں بہت اچھے خیالات رکھتے ہیں جس کا خیال انہوں نے تقریب میں بھی کیا ہے۔

ایک مشہور مصنف رابرٹ جابسن اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ کنگ چارلس مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کا مطالعہ بھی کرتے ہیں۔ یہی نہیں کہ جب 2006 میں یہ مصر کی الازہر یونیورسٹی گئے تو وہاں انہوں نے 2005 میں ڈنمارک میں گستاخانہ کارٹون شائع کرنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ہر کسی کو ایک دوسرے عقائد کا احترام کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ 2010 میں آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک اسٹڈیز میں موسمیاتی تبدیلی پر اسلام اور قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ خود ساختہ حدود نہیں بلکہ خدا کی طرف سے عائد کردہ حدود ہیں۔ اور اگر قرآن سے متعلق میرا علم صحیح ہے تو خدا کی طرف سے مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ ان مقررہ حدود سے تجاوز نہ کریں۔

مزید یہ کہ ہم زمین پر کسی مقصد کی وجہ سے دوسری مخلوق کے ساتھ رہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود ماحولیاتی نظام کے بغیر اپنے طور پر زندہ نہیں رہ سکتے۔ اور تو اور ہمیں اسلام نے یہ ہی سکھایا اور اس سبق کو نظر انداز کر کے ہم خدا کی مخلوق کے ساتھ کیے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts